سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے 16 روز کے لئے بند کردیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے 5 سے 20 دسمبر تک بند رہے گا، رن وے کو مرمت کے کام کے لئے بند کیا گیا ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کی تمام پروازیں لاہور ائیرپورٹ سے عارضی طور پر آپریٹ ہوں گی جب کہ پی آئی اےکی پروازیں سیالکوٹ کے بجائے علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور سے چلیں گے۔