تازہ ترین
طب کی دنیا میں ایک بڑا اقدام

طب کی دنیا میں ایک بڑا اقدام

ماہرین کے مطابق آنتوں میں گلوکوز کی بڑھتی ہوئی شرح کئی بیماریوں کی جڑ ہوتی ہے اور انہیں نوٹ کرکے خود آنتوں کے نظام کی مجموعی صحت کو سمجھا جاسکتا ہے۔ اب ماہرین نے ایک کیپسول نما سینسر بنایا ہے جو آنتوں میں بیٹھ کر مسلسل گلوکوز کی سطح نوٹ کرسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روایتی طور پر آنتوں کو ناپنے کے لیے منہ میں ایک سینسر کو تار کی بدولت معدے میں اتارا جاتا ہے جو ایک تکلیف دہ عمل ہوتا ہے۔ جبکہ اب ’اسمارٹ گلوکوز گولی‘ بنائی گئی ہے۔ یہ گولی آنتوں کے گلوکوز سے توانائی بناکر کام کرتی ہے اور اس میں نصب سینسر جسم سے باہر کوائل ویسے ریسیور تک ڈیٹا بھیجتے ہیں۔ تاہم یہ ڈیٹا مقناطیسی جھماکوں کی صورت میں موصول ہوتا ہے۔ گولی کا بیرونی خول ایک پالیمر سے بنا ہے جسے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons