تازہ ترین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بالی انڈونیشیا میں اپنے انڈونیشیائی ہم منصب مرسوڈی رینٹو سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ بالی میں دو کثیرالجہتی پروگراموں میں شرکت کریں گے جن میں 15ویں بالی ڈیموکریسی فورم اور افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس شامل ہے۔ بلاول بھٹو زرداری 15ویں بالی ڈیموکریسی فورم میں جمہوری اقدار کے حوالے سے پاکستان کے عزم اور جدید دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے جمہوریت کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ وہ افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس میں افغانستان میں دیرپا امن اور ترقی کے لئے پاکستان کی کوششوں بشمول معاشرے کے تمام طبقات کے لئے تعلیم تک مساوی رسائی کی اہمیت سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے کے دوران سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ کے انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے اس اعلیٰ ترجیح کے عکاس ہیں جو پاکستان آسیان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیتا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا انڈونیشیا اور سنگاپور کا دورہ دونوں ملکوں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons