ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔
امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ پاکستان میں امریکی سفیر کے ساتھ اٹھانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان میں امریکی سفیر کا اس پر کیا ردعمل ہے۔