تازہ ترین

انڈونیشیا کے پولیس اسٹیشن میں خودکش حملہ، ایک شخص ہلاک

انڈونیشیا کے ایک پولیس اسٹیشن پرخود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے بینڈنگ میں خودکش حملہ آور پولیس اسٹیشن پہنچا اور خود کو دھماکے خیز مواد سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور بظاہر ملک میں نئے کرمنل قانون سے ناخوش تھا۔ انسداد دہشتگردی یونٹ کے ساتھ مل کر واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons