7 دسمبر کو حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقوں کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس (کاپ 15) کے دوسرے مرحلے کا اجلاس کینیڈا میں منعقد ہوگا، اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے سات تاریخ کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین سال 2020 کے بعد عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک پر اتفاق کے لئے مختلف فریقوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، حیاتیاتی تنوع کنونشن میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، پائیدار استعمال اور اشتراک سمیت تین اہداف کی جامع تکمیل کو فروغ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو نمایاں اہمیت دیتا ہے اور کاپ ۱۵ کے چیرمین ملک کی حیثیت سے چین نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں مثبت حصہ ڈالا ہے۔