چین کی کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی شدید مذمت

چین نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین ہر قسم کے تشدد اور دہشت گرد کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے معمول کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران بدھ کو پاکستانی خبر رساں ایجنسی اےپی پی کی جانب سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت اور ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے شخص کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین افغانستان میں سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کی قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ اور ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد سے نمٹنے کے لیے اس کی مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons