تازہ ترین
وباء کے خاتمے کے لئے چین کے اقدامات ملک کی حقیقی صورتحال کے عین مطابق ہیں

وباء کے خاتمے کے لئے چین کے اقدامات ملک کی حقیقی صورتحال کے عین مطابق ہیں

ابھی حال ہی میں چین کی جانب سے کووڈ-۱۹ وباء کی روک تھام اور کنٹرول کو مزید بہتر بنانے کے لئے دس اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

چین کے قومی صحت کمیشن میں انسداد وبا ماہر گروپ کے سربراہ لیانگ وان نیان نے کہا کہ وبا کے خلاف چین کی تین سالہ جنگ نے کروڑوں انفیکشن اور لاکھوں اموات کو روکا ہے اور لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری نے بھی اسے بڑے پیمانے پر  سراہا ہے۔

چین کی جانب سے وباء کی روک تھام اور کنٹرول کی حکمت عملیوں اور اقدامات کو ہمیشہ بروقت بہتر  بنایا گیا ہے۔چین نے اومیکرون ویرئنٹ کے پھیلاؤ کو بھی کامیابی سے روکا ہے، وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن کو یقینی بنایا ہے، یوں وباء سے بچاؤ اور کنٹرول کا ہنگامی طریقہ کار مضبوط ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں، انسداد وباء اور صحت سے متعلق عوام میں مزید شعور اجاگر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین  آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے اور یہاں بڑی تعداد میں کمزور گروہ جیسے بزرگ افراد، دائمی امراض سمیت کینسر جیسے خطرناک امراض میں مبتلا افراد موجود ہیں۔ چین کے مجموعی طبی وسائل نسبتاً کمزور ہیں۔ بزرگ آبادی کی ویکسینیشن کی شرح توقع سے کم ہے اور روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کو ایڈجسٹ کرتے وقت ان عوامل کو مد نظرر رکھا جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons