تازہ ترین

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ 11 دسمبر کو پاکستان کے دور ے پر آئیں گے

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ 11 اور 12 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفننگ میں کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پاکستان کا یہ پہلا باقاعدہ دورہ ہوگا، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے، حسین براہیم طحہ آزاد جموں و کشمیر کا بھی دورہ کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دورے کے دوران او آئی سی کے ایجنڈے پر موجود تنازعہ جموں و کشمیر، اسلامو فوبیا اور افغانستان میں انسانی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

ان کے دورہ سے او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی، سماجی اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے بانی رکن اور وزرائے خارجہ کونسل کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے اسلامی یکجہتی، اتحاد اور مکالمے کو فروغ دیتا رہے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons