تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردیئے جس کا مقصد دو طرفہ روابط اور تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی انڈونیشین ہم منصب ریٹنو مارسودی نے جمعرات کو بالی میں ملاقات کے دوران دستاویز پر دستخط کئے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دریں اثناءوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بوسنیا ہرزیگوینا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر بسیرا ترکوک سے بھی ملاقات کی اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت اور دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کے ذریعے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ان شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی وسعت کو بڑھانے پر اتفاق کیا جس کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons