تازہ ترین

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی گرانٹ فراہم کرتے ہوئے اپنی معاونت بڑھا دی ہے۔

اس گرانٹ کو ضروری پولیو ویکسین کی خریداری کے لیے استعمال کیا جائے گا جس سے پاکستان میں متاثرہ اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 18.61 ملین سے زیادہ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔

جاپان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق حکومت جاپان و یونیسیف اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) و یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور دیگر معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان پولیو پروگرام نے گزشتہ 30 سالوں میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تاریخی کمی لائی ہے۔

حکومت جاپان 1996 سے پاکستان پولیو پروگرام کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں پولیو ویکسین کی بچوں تک رسائی کو ممکن بنا رہی ہے جس سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جارہا ہے، یونیسیف کے توسط سے پاکستان میں پولیو پروگرام کو سپورٹ کرنے کے لیے حکومت جاپان کی جانب سے اب تک 238.66 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹ اور قرض کی رقم دی گئی ہے۔

جاپان کے سفیر وادا متسوہیرو نے حکومت پاکستان اور یونیسیف کی جنوبی خیبرپختونخوا میں ہنگامی ویکسینیشن مہم اور شمالی وزیرستان میں ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کرنے پر ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ میں پولیو سے پاک دنیا کے حصول کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرنا چاہوں گا۔ جاپان اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور یونیسیف کی مسلسل مدد کرے گا۔

مجھے پوری امید ہے کہ اگلے سال کی قومی اور ذیلی قومی مہمات محفوظ اور کامیاب ہوں گی۔ جائیکا کے چیف نمائندہ کینوشتہ یوسومتسو نے اس مو قع پر کہا کہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ پولیو پروگرام نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سیلاب کی امدادی کوششوں میں مدد کی ہے۔ بنیادی طبی خدمات، پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج اور تولیدی عمر کے بچوں اور خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے ہیلتھ کیمپ کھولے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان یونیسیف اور جاپان کا 2023 کے آخر تک پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کا ایک مضبوط ہدف ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان اور یونیسیف کی مسلسل اور غیر متزلزل قیادت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں فرنٹ لائن ورکرز کا کردار قابل تحسین ہے۔ پاکستان میں یونیسیف کے سربراہ عبداللہ فادل نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ ہم بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچائیں،

انہوں نے حالیہ سیلاب کی تباہی کے بعد مقامی اور وبائی اضلاع میں رہنے والے بچوں اور خاندانوں کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ عوام اور حکومت جاپان کی غیر متزلزل حمایت اور تعاون کے ذریعے، اب مزید بچوں کو معذوری ، حتی کہ موت سے بچایا جاسکتا ہے، اب ہم پولیو سے پاک مستقبل کے حصول کے قریب تر ہیں-

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons