وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب سے سنگا پور میں ملاقات کی ہے ۔
دفتر خارجہ کے مطابق جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے سنگاپور کی صدر سے ملاقات کے دوران آسیان کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔