گھوڑے کا نام اینڈو ہے اس کی مالکن مورگن ویگنر ہیں، تیرہ برس کی عمر میں انہوں نے اپنی نانی کی اجازت سے ان کے اصطبل سے ایک گھوڑے کا انتخاب کیا تھا۔ اس وقت گھوڑے کی آنکھیں خراب ہو رہی تھیں یہاں تک کہ آنکھوں کو نکالنا پڑا تھا۔
مکمل طور پر آنکھوں سے محروم گھوڑے نے تین ریکارڈ قائم کرکے خود کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ان مقابلوں میں بلند ترین جست، ایک منٹ میں سب سے زیادہ چھلانگ لگانے (فری جمپس) اور ایک قطار میں نصب پانچ ڈنڈوں سے دائیں اور بائیں گزرنے جیسے مشکل مراحل شامل تھے۔