تازہ ترین

آئندہ 3 روز کراچی میں مزید سردی کا امکان

 اگلے تین روز کے دوران کراچی شہر میں بیشتر اوقات بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنےسے سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرپیش گوئی کے مطابق اگلے3 روز کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،اس دوران دن کے وقت موسم خشک،رات میں خنک رہنے کی توقع ہے،کم سے کم درجہ حرارت 13سے15ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جمعے کو شہر کا کم سے کم پارہ 14.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 85فیصد رہا،صبح کے وقت شہر کی فضاوں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم  ہوکر 2کلو میٹر رہ گئی۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons