تازہ ترین

لبنانی اداکارہ و میزبان کرپشن کیس میں گرفتار

 لبنان کی اداکارہ اسٹیفنی صلیبہ کو کرپشن تحقیقات میں شامل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ ان کو فنانشل پراسیکیوٹر علی ابراہیم کی طرف سے تفتیش کے بعد فنانشل اٹارنی نے حراست میں لیا۔

عدالت کی جج غدا عون لبنان کے مرکزی بینک کے صدر ریاض سلامے کے خلاف جاری کیس کی سماعت کر رہی ہیں۔ جج نے عرب میڈیا کو تصدیق کی کہ انہوں نے اداکارہ صلیبہ کو تفتیش میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کو شک ہے کہ ریاض سلامے نے غبن شدہ رقم سے اداکارہ کو تحائف اور جائیدادیں خرید کر دیں۔

خیال رہے کہ صلیبہ ایک مقبول ٹی وی سیریز کی میزبان ہیں اور ان کے 23 لاکھ انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

 وزیراعظم نے7 نئے معاونین خصوصی مقرر کردیے 

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 7 نئے معاونین خصوصی …

Show Buttons
Hide Buttons