چینی صدر کی لبنانی وزیر اعظم سے ملاقات
新华社照片,利雅得,2022年12月9日 习近平会见黎巴嫩总理米卡提 当地时间12月9日晚,国家主席习近平在利雅得会见黎巴嫩总理米卡提。 新华社记者 姚大伟 摄

چینی صدر کی لبنانی وزیر اعظم سے ملاقات

مقامی وقت کے مطابق 9 دسمبر کی شام کو چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے ریاض میں لبنانی وزیر اعظم نجیب میکاتی سے ملاقات کی۔

شی چن پھنگ نے کہا کہ چین لبنان کے ساتھ مل کر دو طرفہ دوستانہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ چین اپنے اقتدار اعلیٰ، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی و استحکام کی حفاظت کرنے میں لبنان کی حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری میں لبنان کے لئے انصاف کی آواز بلند کرنا چاہتا ہے۔

چین لبنان کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانا چاہتا ہے اور لبنان کی معاشی و معاشرتی ترقی میں حصہ لینے کے لئے چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین لبنان کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

لبنانی وزیر اعظم نجیب میکاتی نے ملک کی امن و سلامتی برقرار رکھنے میں چین کی جانب سے امداد کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان ایک چین کے اصول پر قائم رہے گا۔ انہوں نے شمسی توانائی سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے لبنان میں سرمایہ کاری کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons