حکومتی اتحاد، اپوزیشن سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد، اپوزیشن سے غیرمشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

لاہور میں آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مذاکرات میں سہولت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات میرٹ پر خارج ہورہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف بے بنیاد خبر شائع کرنے پر ان سے معافی مانگ لی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی معافی مانگنا چاہیئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما سیاسی مفادات کیلئے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons