تازہ ترین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ میٹا پاکستانیوں کے لئے ترقی کی راہیں کھولے گا، شازیہ مری

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ میٹا پاکستانیوں کے لئے ترقی کی راہیں کھولے گا۔

اتوار کو وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان کے مرد و خواتین فیس بک اور انسٹاگرام کے ذریعے روزگار حاصل کریں گے ،عوام فیس بک پر اپنے وڈیو شیئر کرکے سرمایہ کما سکیں گے۔

شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور کارکردگی کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کے فلسفے پر گامزن ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کے عوام فیس بک پر جتنی محنت کریں گے اس کے ثمرات ملک کو بھی ملیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons