لندن کے مختلف علاقوں میں برف باری ہوئی ہے، رات کا درجہ حرارت منفی ایک رہنے کا امکان ہے۔
برف باری کے باعث ٹرانسپورٹ کانظام متاثر ہوا ہے، بسیں اور ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں جمعہ سے ہی برف گرنے کا آغاز ہوگیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بھی برف باری کا امکان ہے۔
واضح رہےکہ حال ہی میں برطانیہ میں تاریخ کی شدیدترین سردی کی پیش گوئی کی گئی تھی جبکہ ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا۔