تازہ ترین

اسلامی تنظیم برائے تحفظ خوراک کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اسلامی تنظیم برائے تحفظ خوراک کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

یہ دن منانے کا مقصد رکن ممالک کو پائیدار زرعی اور دیہی ترقی اور تحفظ خوراک کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں تکنیکی معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں سفارتکار اور بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ اس موقع پر رواں سال کے دوران غذائی تحفظ کے لئے اسلامی تنظیم کی کامیابیوں اور غذائی تحفظ کے لئے اس کے بڑھتے ہوئے کردار پرپریذینٹیشن دی جائے گی۔

تقریب میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کے ویڈیو خطاب سمیت متعلقہ عالمی تنظیموں کے رہنما خطاب کریں گے۔ سال 2022 کو اسلامی تنظیم برائے تحفظ خوراک کی جانب سے YEAR FOR AFRICA کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

تیسرے چین-جرمنی اعلیٰ سطحی مالیاتی مذاکرات کا انعقاد

تیسرے چین-جرمنی اعلیٰ سطحی مالیاتی مذاکرات جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوئے۔ چینی ریاستی …

Show Buttons
Hide Buttons