ایتھوپیا نے معیشت، سلامتی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
اس خواہش کا اظہار ایتھوپیا کے پاکستان کے لئے سفیر Jamal-Baker-Abdullah نے وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان خان کانجو سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے انسداد دہشت گردی کے معاملے میں ایتھوپیا کو پاکستان کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔