تازہ ترین

یو ایس ایچ نے ہمیشہ سندھ کے عوام کی مدد کی ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ حکومت اور امریکہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے یو ایس ایڈ نے صوبے میں سرسبز تعاون پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج کراچی میں یو ایس ایڈ کے پاکستان کیلئے مشن ڈائریکٹر REED AESCHLIMAN اور سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کاشت کاروں کو بیج، کھادیں اور زرعی ادویات فراہم کی جائیں گی تاکہ متاثرہ علاقوں میں ربیع کی فصلیں بروقت کاشت کی جا سکیں۔ یو ایس ایڈ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آبی کھالوں کی بہتری کیلئے بھی صوبائی حکومت سے تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یو ایس ایچ نے ہمیشہ سندھ کے عوام کی مدد کی ہے اور اس کی بلدیاتی خدمات اور جیکب آباد میں ہسپتال کا منصوبہ کامیابی سے سرگرم عمل ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons