معروف پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے اپنے چار سالہ بیٹے کی المناک موت کی اصل وجہ بتائی ہے۔
کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ببرک کے بیٹے زاویار کی موت گھر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ہوئی لیکن اداکار نے اب ان تمام خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ببرک شاہ نے بتایا کہ پانی کے ٹینک سے بچے کی موت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، میرے پورے گھر میں کوئی ٹینک موجود نہیں ہے، اداکار نے بتایا کہ میرے کم سن بیٹے کی موت گھر کے قریب ایک تالاب میں ڈوبنے سے ہوئی، بیٹا بغیر کسی کو بتائے وہاں اکیلا چلا گیا تھا، کچھ دیر بعد ہم نے اس کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا وہ تالاب میں گر گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنے بچے کو لے کر ہسپتال بھاگا لیکن وہ اس سے پہلے دم توڑ چکا تھا۔