آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر اکبر حسین نے موبائل ٹیلی اسکوپ تیار کی ہے۔
اس ٹیلی سکوپ کا مقصد ایسے علاقوں میں لوگوں کو مختلف سیاروں کا نظارہ کروانا ہے، جہاں ٹیلی اسکوپس کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ یہ دوربین دس ہزار کلومیٹر سے زائد کا سفر طے کر چکی ہے۔ ڈاکٹر اکبر حسین کے مطابق اس دوربین کے ذریعے ایک سے 10 سینٹی میٹر تک حجم کے خلائی کچرے کی نشاندہی کی جا سکتی ہے جبکہ مستقبل میں لیزر کے ذریعے اس کچرے کو ختم کرنا بھی ممکن ہوگا۔