پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا ملوث ہونا انتہائی قابل مذمت ہے، وزیر داخلہ

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا ملوث ہونا انتہائی قابل مذمت ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا ملوث ہونا انتہائی قابل مذمت ہے اور ہم یہ معاملہ میں اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔

وہ آج (منگل) سہ پہر اسلام آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے انسپکٹر جنرل عمران محمود کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ایڈیشنل آئی جی نے گزشتہ سال جوہر ٹاؤن کار بم دھماکے کے واقعے کی تحقیقات اور نتائج میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو اس وقت نیویارک میں ہیں کل سلامتی کونسل کی بحث کے دوران یہ معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان واضح ثبوتوں کی بنیاد پر بھارت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ غیرقانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں اپنے مظالم کو درست ثابت کرنے اور ان پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور اس کی تمام کارروائیاں اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم نے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں اور ہمیں اب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے بھارت کے اصلی چہرے کو بے نقاب کرنے کی اپنی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عمران محمود نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے بارے میں تحقیقات کے حوالے سے صحافیوں کو آگاہ کیا جس میں تین شہری جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت بائیس افراد زخمی ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ بھارت نے ”را” کے ایجنٹوں کے ذریعے آٹھ لاکھ 74 ہزار ڈالر مالیت کی دہشت گردی میں مالی معاونت کی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ہم نے ابتداء میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جوہرٹاؤن بم دھماکے کی تحقیقات کے دوران بھارت کی مالی معاونت حاصل کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے پورے نیٹ ورک کا پتہ چلایا ہے۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی مکمل تفصیلات بیان کرتے ہوئے عمران محمود نے کہا کہ ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر چار ملزموں کا جرم ثابت ہو گیا ہے اور انہیں تین تین بار سزائے موت ہوئی ہے جبکہ تین دیگر ملزموں کا مقدمہ زیرسماعت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی ملزموں اور ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے انٹرپول کی جانب سے ریڈوارنٹس جاری کئے گئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons