پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے: صادق سنجرانی

سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ”وژن وسطی ایشیاء پالیسی”کے تحت پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ وسیع بنیادوں پر مفید اور پائیدار تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔

وہ اسلام آباد میں قازقستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین Koshanov Yerlan Zhakanovich اور وفد کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے۔

چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کے ذریعے وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پہلے  سے قائم برادرانہ تعلقات کومزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

 صادق سنجرانی نے کہا کہ توانائی ،زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل ،لاجسٹک ،ہائوسنگ اور تعمیراتی شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کئے جاسکتے ہیں۔

اس موقع پر Koshanov Yerlan نے کہاکہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون میں مزید جدت اور تنوع پیدا کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons