فلم کملی انٹرنیشنل فلم فیسٹول روٹرٖڈم میں اسکرین کی جائے گی

سرمد کھوسٹ کی فلم کملی میں صبا قمر نے مرکزی کردار ادا کیا، فلم کملی انٹرنیشنل فلم فیسٹول روٹرٖڈم میں اسکرین کی جائے گی۔

پاکستانی اداکار اور فلم میکر سرمد کھوسٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے اپنی فلم کملی کی ایک اور کامیابی کا اعلان کیا ۔ سرمد نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ بلآخر ان کی فلم کملی یورپ کے ایک فلمی میلے آئی ایف ایف آر میں اسکرین کی جائے گی ۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑنے میں کامیاب ہوگی ۔ اس فلم کو دیکھنے کے لیے پاکستانی سینما گھروں میں بھی فلمی شائقین کا رش رہا۔

کملی فلم فیسٹول اگلے برس نیدرلینڈ کے شہرروٹرڈم میں منعقد کیا جارہا ہے۔ آئی ایف ایف آر کے 52 ایڈیشن 25 جنوری سے 5 فروری تک جاری رہے گا۔ اس فلمی میلے میں پاکستانی فلم کملی کی بھی اسکرینگ کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons