تازہ ترین
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی میرانشاہ خود کش دھماکے کی شدید مذمت

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی میرانشاہ خود کش دھماکے کی شدید مذمت

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ ثناءاللہ خان نے کہا کہ حوالدار محمد امیر اور ایک شہری کی شہادت پر گہرا دکھ اور غم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کے صورتحال پر وفاق کو شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گرد کارروائیوں کا قلع قمع کرنے نے بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستانی قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons