ترقی اور منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم اور خانہ شماری دو ہزار بائیس کو وقت پر مکمل کرنے کے لئے پاکستان بیورو آف شماریات اور صوبائی حکومتوں میں مؤثر رابطے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت ڈیجیٹل مردم شماری پر چونتیس ارب روپے خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل نے ڈیجیٹل مردم شماری کے لئے جدیدڈیجیٹل ٹیکنالوجی کواستعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔