وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزیر خزانہ ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔

ای سی سی نے مالی سال 2022-23 کے دوران چینی کی برآمد سے متعلق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سمری پر غور کیا اور اس کی منظوری دی اور ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی۔ مزید فیصلہ کیا گیا کہ ای سی سی صورت حال کا پندرہ روزہ بنیادوں پر جائزہ لے گی۔

ای سی سی نے مزید ہدایت کی اور پی ایس ایم اے نے عزم کیا کہ چینی کی موجودہ قیمت کم از کم 31 جنوری 2023 تک مقامی مارکیٹ میں نہیں بڑھے گی۔ ای سی سی نے درج ذیل تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوری دی جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے لیے 7 ملین، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد کے لئے 743.57 ملین روپے کی منظوری دی- 

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons