تازہ ترین
وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں کی گئی اس ملاقات میں بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو یو این قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیلاب زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ بلاول بھٹو نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اہم کردار پر یو این سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons