برطانوی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہےکہ وہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو 3-0 سے شکست دینا چاہتے ہیں۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ برطانوی کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اسی کی پریکٹس کرتے ہیں۔ بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹیم کا کوئی کھلاڑی دباؤمیں نہیں آتا بلکہ کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ قومی ٹیم کے نوجوان بالر ابرار احمد کو بہترین بالر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابرار نے بہترین کنٹرول کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے پورے میچ میں برطانوی کھلاڑیوں کو پریشان رکھا۔
