پاکستان اور سوئٹز لینڈ کا صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سوئٹزر لینڈ نے مختلف شعبوں بالخصوص صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائےپاکستان میں تعینات سوئٹزر لینڈ کے سفیر جارج سٹینر اور وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران طے پایا۔ وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچنے کے علاوہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان ہوا، جبکہ کئی علاقوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو صحت کےنظام کی مکمل بحالی کیلئے دنیا کی جانب سےفوری امداد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر  سوئٹز لینڈ کے سفیر کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کیلئے پرعزم ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons