ہنگو میں مسافر بس پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ شہری ایک زخمی ہوا ہے۔
ڈی پی اوہنگو آصف بہادر کے مطابق زخمی افراد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، انہوں نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔