فیفا ورلڈ کپ2022: تیسری پوزیشن کیلئے آج مراکش اور کروشیا مدمقابل ہوں گے

فیفا ورلڈ کپ2022: تیسری پوزیشن کیلئے آج مراکش اور کروشیا مدمقابل ہوں گے

فیفا ورلڈ کپ2022 میں تیسری پوزیشن کیلئے آج مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیدیم میں تیسری پوزیشن کے میچ میں آج رات 8:00 بجے کروشیا اور مراکش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ فائنل میچ میں اتوار کو رات 8:00 بجے دو دو بار ٹائٹل جیتنے والے دو سابق چیمپئنز فرانس اور ارجنٹینا آمنے سامنے ہوں گے۔ سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو ہرایا تھا جبکہ فرانس نے اپ سیٹ اسپیلشسٹ مراکش کو شکست دی تھی۔

ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 میں ٹرافی اٹھائی تھی جبکہ فرانس نے 1998 اور 2018 میں فٹبال ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس ٹائٹل کا دفاع کررہا ہے اگر وہ اس میں کامیاب رہا تو 1962 میں برازیل کے بعد ٹائٹل کا دفاع کرنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons