تازہ ترین
معروف آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹس

معروف آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹس

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹس مکمل کر لیں۔

مچل اسٹارک نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف 74ویں میچ میں اپنے نام کیا۔ مچل اسٹارک 107 ون ڈے میچوں میں 211 وکٹس بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ اسٹارک سے پہلے 6 آسٹریلوی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹس حاصل کر چکے ہیں۔ لیگ اسپنر شین وارن نے آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹس اپنے نام کیں۔ انہوں نے 145 میچوں میں 708 وکٹس حاصل کیں۔

فاسٹ بالر گلین میگرا نے 124 میچوں میں 563 وکٹس اپنے نام کیں۔ اسپنر نیتھن لیون 113 میچوں میں 454 جب کہ ماضی کے مقبول فاسٹ بالر ڈینس لِلی 70 میچوں میں 355 آوٹ کر چکے ہیں۔ فاسٹ بالر مچل جانسن نے 73 میچوں میں 313 اور بریٹ لی نے 76 میچوں میں 310 وکٹس لیں۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

Show Buttons
Hide Buttons