تازہ ترین

تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 40 فیصد کمی

تربیلا ڈیم میں تقریباً 10 ارب ٹن گارا جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں 40 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران سامنے آیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بریفنگ دیتے ہوئے واپڈا حکام نے بتایا کہ گاد کی وجہ سے پاکستان کے دوسرے بڑے ذخیرے کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جمع ہونے والی گارا اب ڈیم کے کنارے سے صرف چار میل کے فاصلے پر ’پہاڑ‘ کی شکل اختیار کر لی ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گارا کا یہ پہاڑ 1974 میں ڈیم کے کنارے سے 14 میل دور تھا جو اب 10 میل آگے آگیا ہے، مستقبل میں گارا کا یہ پہاڑ کسی جھٹکے کی صورت میں ڈیم کی خارجی سرنگوں کو بند کر سکتا ہے۔ گاد کی وجہ سے ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 90 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ سے کم ہو کر 50 لاکھ 80ہزار ایکٹر فٹ رہ گئی ہے۔ واپڈا نے اس گاد اور گارا کی صفائی کے لیے امریکی اور جنوبی افریقی ماہرین سے رابطہ کیا لیکن اس کام کی لاگت قابل عمل نہیں تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

Show Buttons
Hide Buttons