وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی قومی ترقی میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی مسلسل مدد کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی کامیابی پر فخر ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے بیرون ملک مقیم پاکستانی پاک امریکہ مضبوط تعلقات کیلئے ایک اثاثہ ہیں۔