قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی 40ویں برسی

قومی ترانے کے شاعر حفیظ جالندھری کا یوم وفات آج منایا جا رہا ہے۔

حفیظ جالندھری کا یوم وفات آج منایا جا رہا ہے، وہ 14 جنوری 1900کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ قومی ترانے کے علاوہ حفیظ جالندھری کا بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام ہے۔

حفیظ جالندھری نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں جذبہ حریت بیدار کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ملکہ پکھراج نے ان کا کلام ’’ابھی تو میں جوان ہوں‘‘ گا کر بڑی شہرت پائی۔

حفیظ جالندھری کی بطور شاعر اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے انھیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ انہیں شاعر پاکستان اور شاعر اسلام کے خطابات بھی دیے گئے ۔ وہ 21 دسمبر 1982ء کو 82 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons