وزیراعظم شہباز شریف نے ایم این اے رانا مبشر اقبال کو معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے رانا مبشر اقبال کو معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے۔