پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2019 کا آئین ختم 2014 کا آئین بحال

پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2019 کا آئین ختم 2014 کا آئین بحال

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2019 کا آئین ختم کرتے ہوئے 2014 کا آئین بحال کر دیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق  وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری منظور کی۔ پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال ہونے کے بعد سی ای او کا عہدہ اور 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کا نظام ختم ہوگیا جبکہ ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کردی گئی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons