پاکستان ایران کیساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے پُر عزم

پاکستان ایران کیساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے پُر عزم

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لئے رکاوٹوں کے حل میں تمام ممکنہ اقدامات کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

وہ پاکستان کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر Syed Mohammad Ali Hosseini سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سفیر کا خیر مقدم کیا اور پاکستان اور ایران کے درمیان مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مشتمل صدیوں پرانے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

سفیر Syed Mohammad Ali Hosseini نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں وسیع تر تعاون کے شاندار مواقع موجود ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے لئے سرحدی منڈیاںکھولنا، مال کے بدلے مال، آزادانہ تجارت کے معاہدے اور باہمی سرمایہ کاری جیسے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب …

Show Buttons
Hide Buttons