وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تباہ کن آفات سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے ریلیف اور بحالی میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے کردار کو سراہا ہے۔
این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اوران کی ٹیم کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کی استعداد میں بہتری لانے کی بھی تعریف کی۔ لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے اجلاس کو این ڈی ایم اے کے موجودہ ڈھانچے اور ملک میں کرونا اور تباہ کن سیلابوں کے دوران کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین نے آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کو ایک فعال تنظیم بنانے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات سے بھی آگاہ کیا تاکہ مستقبل میں قدرتی آفات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔