تازہ ترین
دورانِ ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے امدادی پیکج میں ترمیم

دورانِ ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے امدادی پیکج میں ترمیم

حکومت نے دورانِ ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کو مستقل ملازمت دینے کے حوالے سے وزیراعظم امدادی پیکج کے قواعد میں ترمیم کر دی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔ ترمیم کے بعد ملازمین ورثاء کو کنٹریکٹ کے بجائے مستقل ملازمت دی جا سکے گی، اور گریڈ 15 کی پوسٹ کیلئے ٹیسٹ میں ناکام امیدوار نچلے گریڈ پر ملازمت کے لئے اپلائی کر سکے گا۔ وزیر اعظم نے پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج 2006 اور 2015 کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons