صدر مملکت کا بنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت

صدر مملکت کا بنوں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 20 دسمبر کو بنوں میں ہونے والے دہشت گردی کے حملہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عارف علوی نے صوبیدار میجر خورشید احمد کے ورثاء سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا، صدر مملکت نے سپاہی سعید احمد کے بھائی سے بھی فون پر رابطہ کیا۔ صدر مملکت نے 19 دسمبر کو میران شاہ میں خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائیک عابد کے والد سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے شہداء کو وطن کیلئے خدمات اور جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا، صدر مملکت نے شہداء کی بہادری اور وطن کیلئے قربانی کے جذبے کو سلام پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا اور صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پُر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے برطانوی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ …

Show Buttons
Hide Buttons