وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہید سپاہی حق نواز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے بہادر بیٹے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں، قوم اپنے شہیدوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے شہید حق نواز کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔