کابینہ ڈویژن نے سال 2023 کی چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

کابینہ ڈویژن نے 2023 میں چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق آئندہ برس 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق 5 فروری یوم کشمیر اور 23 مارچ یوم پاکستان، یکم مئی کو یوم مزدور، 22 سے 24 اپریل عیدالفطر کی 3 چھٹیوں پرمشتمل عام تعطیلات ہوں گی علاوہ ازیں 29 اور 30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 27 اور28 جولائی 2023 کو عاشورہ محرم کی جبکہ 14 اگست 2023 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہو گی۔ 28 ستمبر2023 کو عیدمیلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔کابینہ ڈویژن کے مطابق 9 نومبر 2023 کو یوم اقبال، 25 دسمبر 2023 کو یوم قائداعظم اور کرسمس اور 26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

Show Buttons
Hide Buttons