کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان 438 رنز بنا کر آؤٹ

 سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف  پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔ آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔

یہ خبر پڑھیئے

پابندیاں شام میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سرگرمیوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں، اقوام متحدہ

شام کے لیےاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے ملک میں آنے والے تباہ …

Show Buttons
Hide Buttons