شدید دھند، لاہور اور ملتان ایئرپورٹس پر حد نگاہ ناقص ہونے کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر

لاہور اورملتان ایئرپورٹس پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ ناقص ہونے کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیا۔

بدھ کو ایوی ایشن ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پرحد نگاہ 50 میٹر ہے جس میں کمی کا رجحان جاری ہے اور یہاں پر گزشتہ رات سے ’’لو وزیبلٹی پروسیجرز‘‘ نافذالعمل ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پرجدہ لاہور، لاہور جدہ، شارجہ لاہور، مسقط لاہور کے لیے پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ استنبول لاہور، لاہور استنبول پروازیں شدید دھند کے باعث منسوخ کردی گئیں۔ ملتان ایئرپورٹ پر حد نگاہ 600 میٹر ہے۔

جن فلائٹس کو گذشتہ رات اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ان میں دبئی سیالکوٹ،جدہ لاہور، مدینہ منورہ لاہور کی 2 پروازیں شامل ہیں۔ ان تمام پروازوں کے مسافروں کو ایئر لائن کی طرف سے مہیا کی گئی بسوں کے ذریعے اپنے اپنے شہروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔

اس کے علاوہ آپ www.caapakistan.com.pk سے رابطہ کرسکتے ہیں یا کسی بھی فلائٹ سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے کال کر سکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاک بحریہ کی کثیر ملکی مشق امن 23 کل سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے

پاک بحریہ کی کثیر ملکی مشق امن 23 کل سے کراچی میں شروع ہو رہی …

Show Buttons
Hide Buttons