ہر سال چینی قمری کیلنڈر کے 12ویں مہینے کی آٹھ تاریخ چین کا روایتی تہوار-لا با فیسٹیول ہوتا ہے۔
رسم و رواج کے مطابق آنے والے سال میں خوشحالی کی دعا کرنے کے لئے اسی دن لوگ “لا با دلیہ” کھاتے ہیں۔ لابا فیسٹیول بنیادی طور پر چین کے شمال میں مقبول ہے، یہ چین کے سب سے اہم تہوار جشن بہار کا آغاز بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے یہ چین میں سب سے اہم روایتی تہواروں میں سے ایک ہے۔


